وادی کشمیر میں علیحدگی پسند راہنماؤں کی اپیل پر مسلسل 115 ویں روز بھی ہڑتال رہی۔
پولیس نے بتایا کہ وادی کے کسی بھی حصے میں پیر کو کرفیو یا پابندیاں نہیں
رہیں، تاہم امن وامان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے لئے
سیکورٹی فورسز کی
اضافی نفری بدستور تعینات رکھی گئی ہے۔ دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی مہم کے
خلاف احتجاج کررہے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس
کا استعمال کیا۔